ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے جشن چنیوٹ کے حوالے سے پیٹ اینڈ کیٹل شو کی تقریب کا افتتاح کر دیا

30

چنیوٹ،10 مارچ ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے جشن چنیوٹ کے حوالے سیٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈ میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے منعقدہ پیٹ اینڈ کیٹل شو کی تقریب کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بلال بن عبدالحفیظ، ایڈشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سی اوز ضلع کونسل و ایم سیز و دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے لائے گئے خوبصورت جانور جن میں اعلی نسلی گائیں، بھینسیں اور بکریاں شامل تھیں کا جائزہ لیا اور انکے مالکان کو جانوروں کی بہترین نشونما کرنے پر سراہا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ تمام جانوروں کی خوبصورتی اور ملکنگ کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔