کوئٹہ : بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے  تقریب کا انعقاد

33

کوئٹہ ،02 مارچ (اے پی پی): بلوچ کلچرل ڈے کے حوالے سے  نجی سکول کے زیر اہتمام   تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں خواتین کے کپڑے ہینڈی گرافک، پینٹنگز سمیت بکس اسٹال اور بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے پینٹنگ سمیت مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ تقریب میں نوجوانوں نے بلوچی چھاپ پر رقص کیا اور لوک فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں خواتین و بچوں سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔