اسلام آباد، 23 مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ادویاتی پودوں پر تحقیق و ترویج کے منصوبہ پر عملدر آمد جاری ہے ، جس کے تحت تلسی،اسپغول ، کلو نجی ، اجوائن ، السی اور سونف کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے منتخب اضلاع ( سرگودھا، ساہیوال، ملتان ، فیصل آباد، خانیوال ، بہاولپور)کے کاشتکاروں کو موسم کے مطابق کھاد ، بیج ، زرعی زہریں اور دیگر زرعی مداخل فراہم کئے جائیں گے ، کاشتکار متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ہارٹیکلچر (توسیع) کے دفتر میں اپریل 2022 کے دوران صرف تلسی کے نمائش پلاٹس کی کاشت کیلئے بیج و دیگر زرعی مداخل حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرائیں ۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد