ہیلتھ کنٹریبوشن بل متعارف کرایا جا رہا ہے ، ایک ٹیکس نما آپشن ڈالی جائے گی ،جس سے تمباکو نوشی کی روک تھام میں مدد ملے گی؛ ڈاکٹرفیصل سلطان

37

اسلام آباد،9مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہیلتھ  کنٹریبوشن بل  متعارف کرایا  جا رہا ہے  ، ایک ٹیکس  نما آپشن  ڈالی  جائے گی ،جس  سے  تمباکو  نوشی  کی  روک تھام  میں مدد ملے  گی ۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کےحصول پر منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے،بروقت علاج نہ ہونے سے بیماری بڑھ جاتی ہے جبکہ ابتدائی طبی امداد سے بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیماری بڑھ جائے تو بیماری پر قابو پانے کے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔