پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں خانیوال کی تاریخ کے سب سے بڑے قومی پرچم کی شاندار تقریبِ رونمائی

0

خانیوال، 13 اگست (اے پی پی):سہولت بازار خانیوال اور حفیظ مارٹ کے باہمی اشتراک سے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ضلع خانیوال کی تاریخ کے سب سے بڑے قومی پرچم کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا اور ریجنل منیجر پنجاب سہولت بازار اتھارٹی راؤ مظفر ذوالفقار نے خصوصی شرکت کی۔

خانیوال میں جشن آزادی کی تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہیں،سہولت بازار انتظامیہ کی جانب سے 60 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑے قومی پرچم کی پرچم کشائی کی گئی اور پورے شہر میں ریلی نکالی گئی شہریوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ ریلی میں حصہ لیا۔

اس قسم کی تقریبات کا مقصد جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانا ہے۔