اوکاڑہ،08اپریل (اے پی پی): پولیس تھانہ بی ڈویژن نے چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلیں۔
مخبر کی اطلاع پر پولیس نے بس سٹینڈ پر موجود دو افراد اظہر علی اور عبدالزاق کو قابو کرلیا اور ان کے پاس موجود پلاسٹک بیگ میں 250 بڑے اور چھوٹے سائز کی پتنگیں اور بھاری تعداد میں ڈور برآمد کرکے فلائنگ کائٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سورس : وی این ایس، اوکاڑہ