اوکاڑہ،23اپریل (اے پی پی): ملک بھر کے دوسرے اضلاع کی طرح اوکاڑہ میں بھی
یومِ شہادت امیر المومنین مولا علی المرتضیٰ کے موقع امام بارگاہ ایوان حسین سے جلوس برآمد ہوا۔ماتمی جلوس کی قیادت سید افضال رضوی،سید شکیل رضوی اور صداقت بھٹی نے کی۔ ماتمی جلوس میں سینکڑوں عزاداروں نے سینہ کوبی کے ساتھ زنجیر زنی کی۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ اور جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا۔
ماتمی جلوس کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موجود رہیںں ۔ماتمی جلوس
اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ڈاکٹر ہادی حسن کی رہائشگاہ پہنچا اور پروگرام کے مطابق افطار کے وقت واپس مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین پہنچ کر پر امن طور پر اختتام پذیرہو گیا











