ایبٹ آباد؛ نو تعینات ڈی پی او سجاد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

9

ایبٹ آباد ،29اپریل (اے پی پی ): نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس لائن آمد پر ایڈیشن ایس پی ،ایس پی ٹریفک ،ایس پی انوسٹیگیشن اور دیگر نے انھیں خوش آمدید کہا جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے سینیئر پولیس افسران اور سٹاف کے ہمراہ تعارفی ملاقات بھی کی اورباضابطہ طور پر ایبٹ آباد پولیس کے سربراہ کا چارچ سنبھال لیا ۔