جلالپورپیروالا،30اپریل(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے جلال پورپیروالہ میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور رمضان بازار میں لگے تمام اسٹالز پر اشیاء کے معیار اور نرخ نامے چیک کیے جبکہ گھی ،چینی اور آٹے کے اسٹالز پر سٹاک رجسٹر کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن ملتان میں ٹوٹل 23رمضان بازاروں میں روزانہ کی 50ہزار افراد خریداری کررہے ہیں اور ملتان بھر میں مجموعی طور پر اب تک 943 میٹرک ٹن سے زائد چینی، 65ہزار 1سو 96 کلو گھی، جبکہ 7لاکھ 91ہزار 287 آٹے کے تھیلے فروخت کیے جاچکے ہیں۔
کمشنر ملتان نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں آٹے کے 10 ہزار 49 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں رمضان بازار کے صارفین کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں لیموں، ٹماٹر، آلو، پیاز اور دیگر سبزیوں کی سیل بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جلال پور طارق محمود دھاریوال اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملتان نے اسسٹنٹ کمشنر جلال پور کو جلال پور میں عید سٹال لگانے کی ہدایت بھی کی۔
سورس: وی این ایس،جلالپورپیروالا