سینیٹر ڈاکٹر شہزا دوسیم سے سوئٹزرلینڈکے سفارتخانے کے ناظم کی ملاقات

8

اسلام آباد،28اپریل  (اے پی پی):سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزا دوسیم سے سوئٹزرلینڈکے سفارتخانے کے ناظم امور البرٹو گراف نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی معاشی و سیاسی امور کے علاوہ خطے اور علاقائی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان سفارتی روابط کو اہم اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے معاشی سطح اور انسانی ترقی میں جو مقام حاصل کیا ہے وہ دوسرے ممالک کیلئے باعث تقلید ہے۔پی ٹی آئی کے سفارتی امور کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔