ضلع کے کسی پمپ پر پٹرول و ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر

17

ملتان۔26اپریل  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلع کے کسی پمپ پر پٹرول و ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ نے ڈیزل و پٹرول کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے  ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم کمپنیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پٹرول پمپس کا سٹاک اور سپلائی چین کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، پٹرول و ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلع کے کسی پمپ پر پٹرول و ڈیزل کی قلت نہیں ہے۔عامر کریم خاں نے بتایا کہ مصنوعی قلت کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹرولیم کمپنیوں کے پاس ملتان کیلئے وافر سٹاک موجود ہے۔اجلاس میں پٹرولیم کمپنیوں نے بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔