غیر سرکاری تنظیم ایزکارپ انٹرٹینمنٹ نے” لڑکیاں کر سکتی ہیں “ مہم پرسرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور طلباءکی شاندار کارکردگی پر تقسیم ایوارڈ تقریب

20

سکھر۔05اپریل(اے پی پی ): غیر سرکاری تنظیم ایزکارپ انٹرٹینمنٹ نے ” لڑکیاں کر سکتی ہیں “ مہم کی کامیابی اورسرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور طلباءکی شاندار کارکردگی کا جشن منانے کے لیے آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں تقسیمِ ایوارڈ تقریب منعقد کی۔

 دو سالہ طویل مہم نے کثیر جہتی نقطہ نظر اپنایا اور سندھ کے خیرپور اور سکھراضلاع میں 17,000 نوبالغ لڑکیوں تک سیکھنے کے غیر روایتی آلات جیسے کہ کہانیوں کے سلسلے ، سفیر پروگرام، ٹی وی اور ریڈیو نشریات کے ذریعے رسائی حاصل کی۔ سیکھنے کے یہ آلات، مقررہ سامعین کی سماجی-جذباتی تعلیم (ایس ای ایل) اور طرز زندگی میں بہتری پر مرکوز ہیں۔ یہ پروجیکٹ 18 سے زیادہ منتخب عوامی نمائندوں (ایم پی اے) ، جیسے کہ رابعہ اظفر نظامی، سدرہ عمران، شہلا رضا، اور اویس قادری کے ساتھ بھی وابسطہ رہا۔

اختتامی تقریب کے دوران مہمانوں نے شرکت کی، جن میں تربیت یافتہ اساتذہ، طلبائ، ایم پی اے، اور دیگر تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے شراکت دار شامل تھے۔ سرفہرست 11 اساتذہ کو بہترین اساتذہ کے ایوارڈز دیئے گئے ، اور 60 سے زائد طلباءنے تعریفی اسناد حاصل کیں۔