رینالہ خورد:موٹر سائیکل سوار کے سلگھائے سگریٹ سے منی آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی دوکان میں پڑا آئل اور دیگر سامان جل گیا

42

 رینالہ خورد5مارچ(اےپی پی): نواحی علاقے اخترآباد میں ایک منی آئل ڈپو پر نامعلوم موٹر سائیکل سواراپنے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے آیا اس دوران موٹر سائیکل سوار کے سلگھائے ہوئے سگریٹ سے منی آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، لگنے والی آگ سے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان میں پڑاآئل اور دیگر سامان جل گیا تاہم ریسکیو1122اور دیگر امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔