اسلام آباد،11اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کی سہ پہر 4 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا۔ بعد ازاں قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 16 اپریل کی سہ پہر چار بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔











