ملتان: ضلعی انتظامیہ کا شہر میں قائم غیر قانونی ویگن اڈوں کیخلاف کریک ڈوؤن، درجنوں گاڑیاں تھانہ بند

15

ملتان،15اپریل ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قائم غیر قانونی ویگن اڈوں کیخلاف کریک ڈوؤن کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں تھانہ بند کردیں۔سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں اعوان چوک اور سیداں والا بائی پاس پر کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر آپریشن کے دوران 15 ویگنیں تھانہ بند کردی گئیں جبکہ غیر قانونی پارکنگ پر 12 سے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان، بھاری جرمانے کئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے شہری حدود میں موثر ٹریفک منیجمنٹ کا حکم دیا ہے کسی صورت شہر میں اڈے اور بھتہ وصولی نہیں ہونے دینگے۔