نوشہرہ ورکاں؛ریسکیو 1122 سنٹر کو جدید سہولتوں سے لیس دو مزید ایمبولینس مل گئیں

39

نوشہرہ ورکاں،09اپریل(اے پی پی): ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں سنٹر کو جدید سہولتوں سے لیس دو مزید ایمبولینس مل گئیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضواں نصیر نے نوشہرہ ورکاں سنٹر کو ملنے والی دو نئی  ایمبولینس کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر رفعت ضیاء  نے  مجموعی طور پر ضلعی اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کے سنٹروں کی  کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا  کہ انکے کام میں عوام کا تعاون بھی ہر ممکن رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوشہرہ ورکاں میں ریسکیو 1122 سروس اور سنٹر کا قیام 2004میں ہوا اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کے بکثرت ایریا میں دو ایمبولینس،ایک فائر وہیکل اور دو موٹر سائیکلوں سے ریسکیو کے جوان خوب لگن اور ہمت سے عوام کو سروس فراہم کرتے آ رہے ہیں اور نوشہرہ ورکاں ریسکیو 1122 سنٹر کو مزید دو ایمبولینس ملنے سے ایمبولینس کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 پنجاب  ڈاکٹر رضوان نصیر نے نوشہرہ ورکاں سنٹر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان جہاں اس ڈیوٹی سے حلال روزگار بناتے ہیں وہاں اس عبادت اور خدمت انسانیت سے نیکیاں بھی کما رہے ہیں۔

سنٹر انچارج عرفان موسی کا کہنا تھا کہ دو مزید نئی ایمبولینس ملنے سے انکے جوان مزید بہتر سروس دے سکیں گے۔

سورس: وی این ایس، نوشہرہ ورکاں