پاکپتن میں قیام اللیل شب قدر پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا

6

پاکپتن،29 اپریل(اے پی پی):دنیا بھر کی طرح پاکپتن میں بھی قیام اللیل شب قدر پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔سب سے بڑا اجتماع بر صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے مزار پر ہوا۔

درگاہ بابا فرید پر زائرین کی بڑی تعداد نے صلٰوة تسبیح کی نماز ادا کی اور نوافل ادا کئیے۔عام زائرین کے ساتھ کئی معتکفین بھی خصوصی عبادات میں مشغول رہے،اس موقع پر کئی روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے زائرین کے لئیے سحری سمیت دیگر بہترین انتظامات کئیے گئے۔