پاکپتن، 07 اپریل(اے پی پی): پاکپتن پولیس نے 24گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کاروں کا سراغ لگا لیا۔پاکپتن کے نواحی گاوں 81/Dکے رہائشی محنت کش شبیر کی 5 سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا جس پر اس نے پولیس کو درخواست گزاری۔ جس پر ڈی پی او پاکپتن نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24گھنٹوں کے اندر مغوی بچی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا۔اور اغوارکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔











