اوکاڑہ،08اپریل (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ،لوگوں کو آگاہی دینے اور سرکاری محکموں کے مربوط اقدامات کے متقاضی ہیں، موجودہ صورت حال میں سر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پاءپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر بلوچ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔
سورس : وی این ایس ، اوکاڑہ