اوکاڑہ ؛ عام مارکیٹ سے کم قیمت پرمعیاری پھل وسبزیاں فراہم کرنے کےلئے سستا ریڑھی بازار قائم

0

اوکاڑہ،14مئی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ صارفین کو عام مارکیٹ سے کم قیمت پرمعیاری پھل وسبزیاں فراہم کرنے کےلئےسبزی منڈی سے ملحقہ سستا ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں بہترین  معیار کے پھل و سبزیاں صارفین کو ارزاں نرخوں پر فروخت کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات  کا  اظہار انہوں نے عام مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے  کیا۔  انہوں نے سستے ریڑھی بازار کو سہولت اور کفایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور سفید پوش طبقہ کو مہنگائی سے بچانے اور انہیں مقررہ نرخوں پر پھلوں و سبزیاں اور کریانہ کی اشیاء کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے  دکانوں پر نرخ نامے اور اشیاء کی کوالٹی بھی چیک کی۔ انہوں نے دکانوں پر خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین سے اشیاء کی کوالٹی ،نرخ ناموں کے مطابق قیمت اور اشیاء کی دستیابی سے متعلق دریافت کیا۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں، اشیاء کی کوالٹی اور مقر رہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مارکیٹوں کے دور ہ کے دوران خصوصاً چینی اور آٹے کی قیمتیں چیک کیں ان کی دستیابی اور معیار کو بھی چیک کیا۔

سورس؛وی  این ایس، اوکاڑہ