خیرپور؛ بارودی مواد کراچی لے جانے والے 3 ملزمان گرفتار

6

خیرپور،19مئی (اے پی پی ): ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کے مطابق خیر پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈومستی بائی پاس پر ایک کنٹینر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران پولیس نے کنٹینر کے خفیہ خانوں سے بارودی مواد برآمد کر  کے  3 ملزمان بھی گرفتار کرلئے   ہیں ۔

 ایس ایس پی  کے مطابق تینوں ملزمان بارودی مواد پنجاب سے کراچی لے جارہے تھے۔ بارودی مواد تعمیراتی شعبے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا جو کراچی میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔تینوں ملزمان کی شناخت نوید احمد چنڑ، شاہزیب پٹھان اور قاسم پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب کے علاقے ٹامیوالی سرگودھا کے رہائشی ہیں۔ کنٹنیر اور بارودی مواد کو قبضے میں لیکر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔