شہر اولیاء کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کوشش کی، بیوٹیفکیشن پلان کے تحت 8 یادگاروں کی بنیاد رکھی گئی، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں

4

ملتان 13 مئی  ( اےپی پی):  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے اعزاز میں پریس کلب کی جانب سے الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صدر پریس کلب شکیل انجم،جنرل سیکرٹری نثار اعوان اور میاں غفار نے شرکت کی ۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا شہر اولیاء کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کوشش کی اور بیوٹیفکیشن پلان کے تحت 8 یادگاروں کی بنیاد رکھی گئی ۔ عامر کریم خاں نے کہا تعیناتی کے دوران میڈیا اور سول سوسائٹی کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی چوکوں اور شاہراہوں پر لائٹس اور لینڈ سکیپنگ بھی کی گئی ہیں، شہر اولیاء کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات جاری رکھوں گا ۔