نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیراہتمام ایگری کلچریونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپوراوکاڑہ میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

2

اوکاڑہ،20مئی (اے پی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیراہتمام ایگری کلچریونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس دیپالپوراوکاڑہ میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق عزیزاورموٹروے پولیس کے چیف پٹرول آفیسر شوکت علی چنگیزی سمیت دیگر آفیسرز انسپکٹر خیام اصغراور انسپکٹر عاصمہ رانی اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال ٹریفک قوانین پر عمل  نہ کرنے کی وجہ سے ہرسال پاکستان میں 50ہزار سے زائد افراد  مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں جاں بحق ہونے والے افراد میں 90 فی صد سے زائد کی عمریں 14سے 29سال کے درمیان ہے ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ انسانی غلطیاں ہے جس میں غلط ڈرائیونگ اور سڑک پر غیر محتاط چلنا بھی شامل ہے اور کہا کہ آپ ہمیشہ اپنے دائیں ہاتھ کی سمت میں پیدل سفر کریں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک پر آپ کی نظر ہو اور بچوں کا ہاتھ پکڑ کر پیدل سفرکریں،ہر سال بچوں کی بڑی تعداد کو گلی محلوں اور سڑک پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے موت کا سامناکرنا پڑتاہے۔ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عمل پیرا ہونا ہر شہری کا حق ہے اور ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کر کے ہی ہزاروں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتاہے۔

پرنسپل ڈاکٹر طارق عزیز نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

شوکت چنگیزی نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر سال حادثاتی اموات گھٹانے میں اہم کرداردا کریں۔ انہوں نے لائسنس کے بغیر طلباء کے ڈرائیو کرنے کی شدید مذمت کی۔

پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر مظہر حسین رانجھا نے کہا کہ بین المحکماتی تعاون ملک کو بہت سے بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔

اے پی پی/شہباز ساجد/فرح