وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ  کی زیر صدارت ملک میں امن وامان اور  چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس جاری

2

اسلام آباد ، 20 مئی(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی زیرصدارت ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس وزارت داخلہ میں جاری ہے، امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ہے۔اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا  اور صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر،چیئر مین نادرا  سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام اجلاس میں موجود ہیں۔ چاروں صوبوں،آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شرکت کررہے۔