پیر کوہ ہیضہ سے جانبحق افراد کے ورثا کو 20 لاکھ معاوضہ ادائیگی کیلئے صوبائی حکومت سے بات کررہے ہیں ، OGDCLایک فرد کو 70 کروڑ دے سکتا ہے لیکن مقامی افراد کو سہولتیں نہیں،سینیٹر میر سرفراز بگٹی

19

ڈیرہ بگٹی21مئی(اے پی پی ): سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے ہیضہ سے متاثرہ پیر کوہ کے علاقہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے متاثرین کی عیادت کی اور جانبحق ہونے والوں کے ورثا سے ملاقات میں ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ کی ۔اس موقع پر  سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو پانی فراہمی کا جو پراجیکٹ تین سال پہلے منظور کیا گیا تھا وہ اگر مکمل کیا جاتا تو ایسی صورتحال نہ پیش آتی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ووٹ لے کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ۔ ہر سطح پر اپنے لوگوں کی خدمت ہمارا فرض ہے ۔