یاسین ملک سمیت دیگر  کشمیری قیادت پر لگائے گئے تمام الزامات ناقابل برداشت ہیں؛ مشال ملک

1

اسلام آباد، 19 مئی  (اے پی پی ): حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہاگر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے یاسین ملک اور ہم یہ جرم کرتے رہیں گے ، یاسین ملک سمیت دیگر  کشمیری قیادت پر لگائے گئے تمام الزامات ناقابل برداشت ہیں۔

اپنے  ویڈیو پیغام  میں مشعال ملک نے کہا کہ  ویڈیوں میں دو سال بعد یاسین ملک کو دیکھا، بھارتی مظالم کے باعث یاسین ملک پہچانے نہیں جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  یاسین ملک کو بولنے تک کی اجازت نہیں دی گئی ہے  اور  ان  پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

مشعال ملک نے کہا کہ  اگر یاسین ملک جھوٹے مقدمات کے زریعے پھنسایا گیا تو کشمیر میں امن نہیں رہے گا۔انہوں  نے کہا کہ  کشمیریوں پر ظلم و بربریت دنیا کے سامنے ہے۔دنیا سے سوال ہے کہ  کیا وجہ ہے بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے۔انہوں نے   مزید کہا کہ  یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز ہیں، بھارت یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں سنا کر آذادی کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔