ٹوبہ ٹیک سنگھ؛منشیات فروش گرفتار،1کلو 322گرام چرس برآمد، مقدمہ درج

2

 ٹوبہ ٹیک سنگھ،19 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں  منشیات و شراب فروشو ں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا  ہے ۔اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ غلام عباس ایس آئی،شمشاد ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر384ج ب میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے بدنام زمانہ ملزم شاہد کومنشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو 322گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔