آئین وقانون کی بالادستی کیلئےسب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں: ریاض حسین پیرزادہ

9

اسلام آباد ، 22 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر  برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے اتوار کو یہاں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک    کے ہمراہ پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئےسب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں۔ان   کا کہنا تھا کہ بھارت نے  مقبوضہ کشمیر کے حوالے  سے میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور میڈیا رپورٹ نہیں کر سکتا، ظلم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کر دیا جاتا ہے ، اسی طرح حریت رہنما یاسین ملک پر بھی ظلم کیا جا رہا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز ہیں اور دنیا ان کے کردار سے واقف ہے لیکن بھارت یکطرفہ کارروائی کے ذریعے ان کو سخت سزا دینا چاہتا ہے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد