اوکاڑہ،18مئی(اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی ورلڈ ہائی بلڈ پریشر ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر سے شروع ہونے والی واک کی قیادت سی ای او ڈی ایچ اے اوکاڑہ زیر ڈاکٹر مہر اختر حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد حسین گیلانی نے کی جبکہ واک میں ڈی ڈی ایچ او ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈی ایس او ڈاکٹر فخر، سی ڈی سی کے افسران اور دیگر افسران اور عملے نے بھی شرکت کی۔
ورلڈ ہائی بلڈ پریشر ڈے کے حوالہ سے آگاہی واک کا اختتام ٹینک چوک پر ہو جہاں پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر اختر حسین مہار نے عوام کو پیغام دیا کہ بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے والے افراد اپنا باقاعدہ علاج کروائیں اور بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے اپنی خوراک کو متوازن اور ماحول کو صاف ستھرا اور سازگار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بر وقت علاج سے ہر طرح کی بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔