اوکاڑہ ،02مئی(اےپی پی): ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نےموٹروے پولیس شہداء کے اہلخانہ میں عیدی و تحائف تقسیم کیے۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے شہداء کے ورثا سے ملاقات کی اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے انسپکٹر اقبال حسین کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عیدی و تحائف دیے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے کہا کہ ہرخوشی کے موقع پر شہداء کے ورثاء کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کے خاندان کی مکمل کفالت کریں گے، شہداء کے خاندان کی کفالت موٹروےکی ذمہ داری ہے۔
ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے کہا کہ نوجوانوں نے ارض پاک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،موٹر وے پولیس ان شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ این فائیو سینٹرل زون کے شہید ہونے والے تمام افسران و ملازمین کی فیملی میں تحائف و عیدی تقسیم کی گئی ہے۔