ایبٹ آباد؛پولیس لائن مسجد میں عید الفطر کی نماز کا بڑا اجتماع،ڈی آئی جی ،ڈی پی او سمیت سینیئر افسران کی شرکت

12

ایبٹ آباد،03مئی(اے پی پی): پولیس لائن مسجد میں عید الفطر کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا ، جس میں ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز، ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان ، ایس ایس پی عارف جاوید ، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان ، ایس ایس پی ٹریفک محمد اشتیاق و دیگر سینئر پولیس افسران سمیت جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ پوائینٹوں پر جا کے عید کی مبارک باد اور مٹھائی تقسیم کی۔