اسلام آباد،یکم مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اتوار کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے چار سال صرف الزامات لگائے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔ایسا پہلی دفعہ ہوا ہے کہ عوام نے پارلیمنٹ کے ذریعے ایک کرپٹ ، نالائق اور نااہل وزیر اعظم کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دوست ممالک کے تحائف ان ہی ممالک میں فروخت کئے،عمران خان وزیر اعظم ہاؤس پول کی گاڑی بھی لے گئے جو اعلی بیرونی وفود کے لئے مختص تھی۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد