جلالپورپیروالا،06مئی(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود دھاریوال کی کمان میں تحصیل انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کی گندم تحویل میں لے لی ہے ۔ سپشل برانچ کی نشاندھی پر نواحی علاقوں چن والا،کوٹلہ چاکر اور علی پور موڑ میں اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ خوراک و تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50 ہزار بیگ گندم کے پکڑ لیے اور ان کو جلالپورپیروالا کے مختلف فوڈ سنٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے،گندم کی اس کھیپ کو تحصیل سے باہر منتقل کیا جانا تھا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گندم کی تحصیل سے باہر منتقلی کی کسی صورت اجازت نہیں ہے، ایسے عناصر سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
سورس: وی این ایس، جلالپورپیروالا