اسلام آباد ، 22 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے نے اتوار کو یہاں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دنیا کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم دکھانے سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کشمیر کی آواز ہیں ان کے خلاف یک طرفہ عدالتی کارروائی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد