اوکاڑہ،6مئی(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں نےعیدالفطرکے موقع پر صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار رکھا،انسداد ڈینگی کے لئے بھی اسی جاں فشانی اور محنت سے اقدامات جاری رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نےاجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات ویکٹرسرو یلینس،سرکاری محکموں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عملد آمد اور محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوَٹ ڈور ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ عید الفطرکے موقع پر سرکاری اداروں نے شہروں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار رکھنے، ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال، سیکیورٹی کی صورت حال کو بنائے رکھنے اور انتظامی افسران نے محکموں کو متحرک و فعال رکھنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے انسداد ڈینگی کے لئے بھی اسی جاں فشانی اور محنت سے اقدامات جاری رکھیں، محکمہ صحت کی ان ڈوراورآوَٹ ڈور ٹیمیں ویکٹرسر ویلنیس کا کام انتہائی احتیاط اور ذمہ داری سے کریں، ہم جتنی احتیاط کریں گے ڈینگی پر قابو پانے میں انشاء اللہ اتنے ہی کامیاب ہونگے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر حسین مہار،اے ڈی ایچ اوڈاکٹرذوالفقار،سی ڈی سی آفیسرمحمد اصغرسمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ