سیالکوٹ؛ پاکستان کا مطلب کیا”لا الہ الااللہ ” کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کی چودھویں برسی ،  گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں انکے پورٹریٹ کی نمائش کی گئی

12

سیالکوٹ،17مئی  (اے پی پی):پاکستان کا مطلب کیا”لا الہ الااللہ ” کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کی چودھویں برسی منائی گئی،  گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انکے پورٹریٹ کی نمائش کی گئی ۔

پروفیسر اصغر سودائی نے 1944 میں نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ  الا اللہ لکھا جو  پورے برصغیر میں پھیل گیا۔ پروفیسر اصغر سودائی  17مئی 2008 کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ انہوں نے  تحریک پاکستان میں گرانقدر خدمات پیش کیں۔

پروفیسر اصغر سودائی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی میں انکے پورٹریٹ کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر   طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس میں انکے مختلف پورٹریٹ بنائے ہیں۔ پورٹریٹ بنانے کا مقصد پاکستان کا مطلب کیا “لاالہ الااللہ”کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کا کہنا تھا کہ پروفیسر اصغر سودائی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا،قومی فرائض مکمل ہی نہیں ہوتے جب تک انکا نعرہ نہ لگے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی شخصیات کی تقریبات  ہونا ضروری ہیں تاکہ نئی نسل کو پتہ چلے کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی قربانیوں کے بعد ملک حاصل کیا ۔