عالمی یوم مزدور ؛ ریلوے سٹیشن ملتان میں قلیوں اور درجہ چہارم ملازمین میں تحائف و راشن تقسیم

8

ملتان، یکم مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کی خوشیوں میں شریک ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ریلوے سٹیشن پر قلیوں اور درجہ چہارم ملازمین میں تحائف و راشن تقسیم کیے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عید الفطر کے سلسلے میں تمام طبقات میں راشن تقسیم کررہے پیں۔انہوں نے  کہا کہ خدمت خلق سے بڑھ کر ماہ صیام میں کوئی عبادت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر بے سہارا افراد و یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے۔

سورس: وی این ایس، ملتان