عمران خان نے مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے؛وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

13

لاہور ، یکم مئ (اے پی پی): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجدِ نبوی ﷺ میں نعرے بازی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کرے گی اور کسی سے کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی،عمران خان نے مذہب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔

وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا اور کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت ،  صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے اور ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے پر سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تحقیقات میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائیں اگر قانون کے مطابق ق مقدمہ بنتا ہے تو کیا جائے اور کسی کے ساتھ کوئی کوئی ناانصافی نہ کی جائے۔انہوں نے شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔

سورس: وی این ایس، لاہور