خضدار، 19 مئی(اے پی پی ):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری کے زیر صدارت خضدار میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا جزبہ رکھنے والے کارکنوں کومیرٹ پر پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بھی بات چیت جاری ہیں ۔نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ 29مئی کو کامیابی کے بعد عوام کی بلا امتیاز خدمت جاری رکھیں گے، پی پی کے جیالے دن رات ایک کرکے پارٹی نامزد امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔