قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا

38

اسلام آباد،17مئی  (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے  ملتوی کردیا گیا۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔  ایوان میں نجی کارروائی کا دن تھا اور اس میں 1991 کے آبی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے،نجی موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلائو نوٹسز سمیت 183 نکاتی ایجنڈا رکھا گیا تھا۔تلاوت،حدیث،نعت،قومی ترانے کے بعد جب توجہ مبذول نوٹس لیا گیا تو اس دوران مولانا عبدالااکبر چترالی نے کورم کی نشاندہی کردی۔گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا اور ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا۔