مشکلات سے نکلنے کا سفر صرف محنت اور دیانتداری کے ساتھ کامیاب ہوگا؛وزیر اعظم شہباز شریف

13

لاہور،03مئی(اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی عمرہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات سے نکلنے کا سفر صرف محنت اور دیانتداری کے ساتھ کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شدید معاشی مشکلات اور مسائل کو سب مل کر حل کریں گے۔