ملتان، 17 مئی (اے پٌی پی ):ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے مریضوں کو سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے دھماکے سے متاثرہ بلڈنگ کے حصہ کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرمی کی شدید لہر شہریوں کی صحت کو متاثر کررہی ہے ، تمام ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی چوکوں پر پانی کی سبیلیں لگادی گئیں ہیں اور کولنگ کیلئے مرکزی شاہراہوں پر واٹر سپرے اور چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔