ملتان؛ڈی سی عامر کریم کی مختلف پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ،سٹاک کی چیکنگ کی

6

ملتان،02 مئی(اے پی پی):عید ایام میں پٹرول و ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر سٹاک چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مختلف پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کی۔ انہوں نے ڈیزل کی سپلائی اور سٹاک ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عیدالفطر پر شہریوں کو کسی قسم کی پٹرول قلت نہیں ہونے دینگے،ضلعی انتظامیہ آئل ڈپو سے پٹرول و ڈیزل کی سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کرینگے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔