ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز کردیا

4

ملتان، 14مئی(اے پی پی ):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ یہ زیرو ویسٹ آپریشن اندرون شہر، حسن آباد، عظمت واسطی روڈ، واٹرورکس روڈ،پیراں غائب روڈ ،چوک کہمارانوالہ،بستی خداد اور اولڈ شجاع آباد روڈ پر کیا گیا۔

کھلے پلاٹوں اور مختلف مقامات پر جمع ہونیوالے ویسٹ کو اٹھانے کے لئے لوڈرز اور ٹرالیوں کا استعمال کیا گیا۔ ممتاز آباد اور چوک ناگ شاہ فلائی اور کی بھی خصوصی صفائی ستھرائی کی گئی۔

سورس : وی این ایس، ملتان