ملتان، 14 مئی (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے ممکنہ سیلاب سے نبردآزما ہونے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ، ایمرجنسی آفیسر آپریشن اینڈایڈمن انجینئر احمد کمال اور ایمرجنسی آفیسر انجینئرمحمد بلال کی زیر نگرانی دریائے چناب پر سیلاب سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا انعقاد کیا جس میں پولیس، ٹریفک پولیس محکمہ ہیلتھ، پاپولیشن ویلفئیر،سوشل ویلفئیر،مقامی این جی اووز، لائیوسٹاک،محکمہ انہار اور ریسکیو رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ان تمام اداروں میں ایمرجنسی سے متعلق پہلے سے طے شدہ زمہ داریوں کے اظہار کے طور پر کیمپ لگائے اور اپنی دورانِ سیلاب ذمہ داریوں کے حوالے سے عملی مظاہرہ کیا۔عملی مشقوں میں ڈپٹی کمشنرملتان رانا اخلاق صاحب بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے مہمانِ خصوصی کوفرضی سیلابی ریسکیو کیمپ کا دورہ کرایا اور انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔ فر ضی مشقوں میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے سیلاب زدگان کو بذربعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فیلڈ ہسپتال منتقل کیا اور اگربغیر کشتی کے کسی کو ریسکیو کرنا پڑے تو اس کی تیاری کے اظہار کے لیے ریسکیورزنے تیراکی کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ اسی طرح ڈوبتے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
کنٹرول روم انچارج ریسکیو1122 محمد مدثرضیاء کی ٹیم نے وہاں پر ایمرجنسی کنٹرول روم بنایا جسکا براہ راست رابطہ ریسکیو1122کے ضلعی کنٹرول روم کے ساتھ رابطہ تھا۔اور اسی طرح Boat Movement مانٹیرنگ کیمپ بھی لگایا گیاجہاں سے آپریشن میں استعمال ہونے والی کشتیوں کا جائزہ لیا جاتا رہا،عملی مشقوں کے بعد مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرملتان علی شہزاد صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام اداروں خصو صاریسکیو1122ملتان کی شمولیت کی تعریف کی اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ہم ممکنہ سیلاب کیلئے تیار ہیں جبکہ ابھی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی عملی مشقوں کا مقصد تمام اداروں کے دستیاب وسائل کی تیاری، آپس میں باہمی رابطہ،ممکنہ سیلاب پرریسپانس اور اپنے آلات کی تیاری اور درستگی کی تصدیق شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آنے والے موسم میں سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں ۔
ڈاکٹر کلیم اللہ نے ریسکیورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں، دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں جیسے آپ نے روزانہ کی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کی بڑھ چڑھ کے خدمت کی ہے اسی طرح اپنے آپ کو سیلاب ایمرجنسی کیلئے بھی تیار رکھیں، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ملتان کے نوجوان ہر دم تیار ہیں اور متاثرین کی ہر قسم کی مدد ریسکیورکی اولین ترجیح ہے۔
سورس:وی این ایس، ملتان