مری،04 مئی(اے پی پی):مری ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بہترین سروس ڈیلیوری پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
امروز مری ٹورازم پولیس نے ایک گمشدہ بچہ تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا جبکہ تین سیاح فیملیز کو گاڑیوں میں خرابی کی صورت میں مدد فراہم کی گئی۔
برطانوی اور سری لنکن سیاحوں نے مری ٹورازم کوسٹر میں سفر کیا اور بہترین ٹورازم پولیس سروس پر خراج تحسین پیش کیا۔
مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے 24/7 مصروف عمل ہے۔مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائین 15 اور 1757 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔