منی لامڈرنگ کا الزام لگانے والے فارن فنڈنگ کیس کی پیچھے چھپ رہے ہیں؛ وزیراعلی پنجاب

5

لاہور، 19 مئی (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی لامڈرنگ کا الزام لگانے والے فارن فنڈنگ کیس کی پیچھے چھپ رہے ہیں۔

جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت وینٹیلیٹر پر ہے اور ملک میں سیاست کے نام پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر اداروں کے وقار سے کھیلا جا رہا ہے اور  فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔