موسیٰ خیل،29 مئی (اے پی پی ):بلوچستان کے 32 اضلاع کی طرح موسیٰ خیل میں بھی بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے لوگوں میں زبردست گہما گہمی پائی جا رہی ہے ، شہری انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لے رہیں ہیں ، امن امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
موسیٰ خیل میں بلدیاتی انتخابات میں 14یوسی کے جنرل ممبران کا آج انتخاب ہوگا اور 1 میونسپل کمیٹی کے انتخابات جاری ہیں جبکہ 2سب تحصیل اور 2یونین کونسلوں کے انتخابات بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز پر لیویز اور پولیس تعینات ہے جبکہ ایف سی اور آرمی اس بار الیکشن میں سول انتظامیہ کے ساتھ نہیں ہے۔