ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ اے سی پاکپتن

2

پاکپتن،11مئی( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں سبزیوں، پھلوں،گوشت سمیت اشیائے ضروریہ کی معتدددوکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے کہا کہ ناجائز منافع خور، ذخیرہ اندوز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے،پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ نہایت کم نرخوں پر مہیا کی جائیں، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، عوامی طلب ورسد کو پورا کرنے کیلئے میکانزم بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 دریں اثناء گز شتہ روز پرائس مجسٹر یٹس نے 95 انسپکشنز کیں اور کارروائیاں کرتے ہوئے 34100 روپے جرمانہ وصول کیا۔