مانسہرہ،29مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمدشہبازشریف نے اتوار کو یہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرنے کے موقع پرمنعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن رات محنت کرکے اورخون پسینہ بہاکرکوپاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔ وزیراعظم نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج،ہزارہ کیلئے علیحدہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اورمانسہرہ کیلئے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج کے قیام سے یہاں کے بچوں کو اپنے علاقہ اورملک کی خدمت کرنے کاموقع ملے گا۔ وزیراعظم نے ائیرپورٹ اور45 کلومیٹرطویل مانسہرہ مظفرآبادموٹروے منصوبوں سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔